حمزہ شہباز کی عمران خان کو جیل بھجنے کی دھمکی

 
0
116

اسلام آباد 28 مئی 2022 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے لوگوں نے اسلام آباد میں گرین بیلٹ کو آگ لگائی، اگر تم نے 6 روز بعد نکلنے کی کوشش کی تو تمہیں جیل بھیج دیں گے۔

بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لوگوں نے پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر تشدد کیا، تم نے جتنے ٹچ دینے تھے دے دیئے اب ایک ٹچ رہ گیاہے وہ ہم دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج کی آڈیو لیک نے تمہارا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ عمران نیازی نےخیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹر اور وسائل استعمال کیا،اس نے صرف ملک میں انتشار پھیلایا ہے۔