ریل گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ

 
0
117

اسلام آباد 29 مئی 2022 (ٹی این ایس): ریلوے حکام نے ریل گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز دیدی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ریلوے کے سالانہ مالی اخراجات 20 ارب سے بڑھ کر 23 ارب روپے تک ہو جائیں گے، اس پر حکام نے ریل گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز دی ہے جس کے بعد اکانومی کلاس سے اے سی اسٹینڈ، پارلر کار اور اے سی سلیپر کے کرائے بڑھ جائیں گے۔

اس کا اطلاق برانچ لائیوں پر چلنے والی پسنجر ٹرینوں اور ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن تک سفر کرنے والے مسافروں پر بھی ہو گا۔ حتمی فیصلہ آج وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس میں ہو گا۔