ڈیجٹلائزیشن کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے ، اسد عمر

 
0
216

اسلام آباد دسمبر 03 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ڈیجٹلائزیشن کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے ، جب ہم گور ننس کی اکائونٹبلٹی کی بات کرتے ہیں تو اس کے اندر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا بہت اہم کردار ہو سکتا ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اور اسپیشل انیشیٹو اسد عمر نے ایس ڈی پی آئی ڈیجیٹل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سوشل سیکٹر ریسرچ میں ایس دی پی آئی کا بہت ہاتھ ہے، جو قابل تحسین ہے ۔
انہوںنے کہاکہ ہمیں انٹرپنیورشپ کو آگے بڑھانا ہے اور ضروری نہیں کہ بہت بڑے پیمانے پر بلکہ چھوٹے پیمانے پر بھی سرمایہ کاری کر کے ہم ملکی ترقی میں ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جب ہم گور ننس کی اکائونٹبلٹی کی بات کرتے ہیں تو اس کے اندر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا بہت اہم کردار ہو سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کیلئے ایک انتہائی اہم چیز ہے اور اسکو نہ صرف ان لوگوں تک پہنچانا چاہیے جو ایلیٹ کلاس ہو بلکہ نچلے طبقے تک بھی اس کی رسائی ہونی چاہیے۔
اسد عمر نے کہاکہ یہ جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے اسی لیے ہیں سب کو معلوم ہوتا اہے کہ حکومت کیا کر رہی ہے کوئی بے خبر نہیں ۔ اسد عمر نے کہا کہ حکومت کو تعلیمی اداروں ، نجی سرمایہ کاروں کو ساتھ لے کر چلنا ہے تاکہ ہم جدید ٹیکنالوجی سے ہم کنار ہو سکیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مزید خودمختار بنانا ہے، ڈیجٹلائزیشن کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے ۔