شاہد خاقان عباسی،مفتاح اسماعیل،شیخ عمران الحق سماعت دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا دیئے

 
0
258

اسلام آباد دسمبر 03 (ٹی این ایس): سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،مفتاح اسماعیل،شیخ عمران الحق سماعت دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے دائر کردہ ایل این جی ریفرنس پر اعتراض اٹھایاگیا ۔رجسٹرار احتساب عدالت نے ریفرنس نیب کو واپس کر دیا ۔ اعتراض میں کہاگیاکہ ریفرنس کی دستاویزات ترتیب سے نہیں لگائی گئیں ، رجسٹرار آفس کے اعتراض کے مطابق ریفرنس کی دستاویزات پر نمبرنگ بھی درست نہیں۔ رجسٹرار آفس کے مطابق دستاویزات مکمل ترتیب اور نمبرنگ کے اعتراضات دور کر کے دوبارہ جمع کرایا جائے۔