محمد نواز شریف ملک کے سب سے مقبول سیاستدان ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں ان کا فیصلہ ہی حتمی ہو گا، وفاقی وزیر مشاہد الله خان

 
0
494

 

اسلام آباد ،دسمبر21(ٹی این ایس) : وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد الله خان نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف ملک کے سب سے مقبول سیاستدان ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں ان کا فیصلہ ہی حتمی ہو گا۔ وہ جمعرات کو یہاں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ پارٹی صدر محمد نواز شریف کی جانب سے شہباز شریف کو اگلا وزیراعظم نامزد کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کے پاس ایسے فیصلے کرنے کا اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ایک متنازعہ فیصلہ کے ذریعے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے، اس اقدام کا ملکی معیشت اور دیگر شعبوں پر منفی اثر پڑا ہے۔ مشاہد الله نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ محمد نواز شریف فرنٹ فٹ پر کھیل رہے ہیں اور پورے عزم کے ساتھ سیاسی چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں۔