ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے چیئرمین متروکہ وقف املا ک بورڈ صدیق الفاروق کی خصوصی ملاقات

 
0
409

 

لاہور ،دسمبر21(ٹی این ایس): ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے چیئرمین متروکہ وقف املا ک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے خصوصی ملاقات کی،ٹرسٹ بورڈ راوی روڈ میں آئی کیو ہسپتال کے قیام کے لیے لیز پر جگہ فراہم کرے گا ہسپتال کو لیز پر جگہ دینے کا معاہدہ طے پا گیا ،ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بوردڈ کی قانونی شرائط کو تسلیم کرتے ہوئے لیز پر جگہ کے حصول کے معاہدے پر دستخط کر دیے ۔چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی ملکی و قومی خدمات قابل فخر ہیں انکے نام سے منسوب ہسپتال کے قیام کے لیے بھر پور تعاون کریں گے اس موقع پر سیکرٹری بورڈ میاں عبدالقدیر ،ایڈمنسٹریٹر لاہور تنویر حسین ،عبدالوحید خان و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔