داعش اور طالبان کے مابین جھڑپ،4جنگجو ہلاک،ایک فوجی جاں بحق

 
0
207

کابل 31 مئی 2022 (ٹی این ایس): افغانستان کے سرحدی صوبہ کنڑ کے ضلع شیگل میں طالبان اور داعش کے مابین جھڑپ کا واقعہ پیش آیا ہے ـ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے داعش کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ـ ۔جھڑپ میں طالبان کا ایک فوجی جاں بحق اور دو زخمی ہوئے جبکہ داعش کے چار جنگجو ہلاک و زخمی ہوئے ـ ۔واضح رہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے افغانستان میں داعش نے کوئی نمایاں حملہ نہیں کیا ـ۔