تحفظ ناموس رسالتؐ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
106

نبی اکرمؐ کی شان میں گستاخی جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے اوآئی سی ممالک مشترکہ لائحہ عمل بنائیں۔ اورنگزیب خان
محسن انسانیت کے خلاف گستاخانہ بیان انتہائی قابل مذمت ہے۔ راجہ شاکر زمان کیانی
آقا کریمؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف سی ڈی اے مزدور یونین کی احتجاجی ریلی سے مقررین کا خطاب۔

اسلام آباد 09 جون 2022 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) چوہدری محمد یٰسین گروپ کے زیر اہتمام پیغمراعظمؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف ادارے کے محنت کشوں نے چیئرمین آفس تا ڈی ایم اے چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل و قائد مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین،صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،حاجی راجہ صابر،علی اصغر مانی بٹ،سردار محمد آصف،مرزاسعید اختر،کلیم عباسی،لالہ عزت خان،محمد سرفراز ملک،احمد علی شیرازی،راجہ غلام مرتضیٰ،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،وارث دلیپ،سلیم بھٹی،چوہدری نیاز،سید ظفر علی شاہ،محمد یوسف بٹ،زاہد بھٹی،اراکین سوشل میڈیا سمیت سی ڈی اے کے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی،احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ بھارت میں حکمران پارٹی بھاری جنتاپارٹی کی رکن کی جانب سے پیغمر اعظمؐ کی شان میں گستاخی ذہنی پسماندگی کی عکاسی ہے،ہم کسی صورت حرمت رسولؐ پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،محسن انسانیت کے خلاف گستاخانہ بیان انتہائی قابل مذہب ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارت میں ہونے والے واقعے کی جواب طلبی کی جائے اور اوآئی سی اقوام عالم کے ادارے اور تمام مسلم امہ بھارت کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں اور اسلاموفوبیا کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کا امن خراب نہ کیا جائے،ہماری ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین سے دردمندانہ اپیل ہے کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے لہذا اس ملک کی قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف چلائی جانے والی مہم جو درحقیقت ہماری مسلح افواج اور ہمارے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے اور یہ سازش کرنے والے نہ صرف ہماری مسلح افواج،قومی سلامتی کے اداروں اور ہمارے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچا کر اپنے گھناؤنے عزائم پوراکرنا چاہتے ہیں،ہماری ملک کی افواج اور قومی سلامتی کے ادارے ہمارے مستقبل اور ملک کی سلامتی کے ضامن ہیں،پوری قوم ان اداروں اور اس ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ اور شہادت پیش کرنے والے ان محب وطن کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،نبی آخرالزمان ؐ کی حرمت ایمان کی بنیادی شرط ہے اور امت مسلمہ کے ہر فرد کو حضوراکرمؐ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف موثر آواز اٹھانی چاہیے اور بھارتی حکومت سے اس گستاخانہ فعل کا بھرپور جواب طلب کیا جانا چاہیے،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین جو پندرہ ہزار ملازمین نہیں بلکہ پندرہ ہزارخاندانوں پر مشتمل ہے اس کے کارکنوں نے ہمیشہ اپنے نبیؐ کی شان کے خلاف ہونے والی گستاخانہ حرکات کی ہمیشہ مذمت کی اور تحفظ ناموس رسالتؐ کے لیے آج بھی ہماراہر ورکر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا،سی ڈی اے مزدور یونین اپنے ملک کے قومی اداروں اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر ایسے فعل کی بھرپور مذمت کرتی ہے جسکی وجہ سے ہماری ملک کی مسلح افواج،قومی سلامتی کے ادارے اور ہمارے وطن پر کسی بھی قسم کی آنچ ّآئے،چوہدری محمد یٰسین نے تحفظ ناموس رسالت ؐ ریلی میں شرکت کرنے پر تمام ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا،ریلی سے سی ڈی اے مزدور یونین کے دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔