وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو قلمدان مل گیا،نوٹیفیکشن جاری

 
0
124

اسلام آباد 09 جون 2022 (ٹی این ایس): سابق بیوروکریٹ اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو وزیر اعظم شہباز شریف کا مشیر مقرر کر دیا گیا۔احد خان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا، احد چیمہ مشیر برائے اسٹیبشمنٹ ہوں گے۔ وزیراعظم کے مشیر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ واضح رہے کہ احد خان چیمہ حال ہی میں سول سروس سے مستعفی ہوئے تھے۔وزیر اعظم نے انہیں سرورس میں رہتے ہوئے اہم عہدہ پر تعینای کی پیشکش کی جو انہوں نے مسترد کر دی تھی۔