ملک میں گدھوں کی تعداد بڑھ گئی ہے، اقتصادی جائزہ رپورٹ

 
0
112

اسلام آباد 09 جون 2022 (ٹی این ایس): رواں مالی سال کے دوران ملک بھر میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا جب کہ گھوڑوں، اونٹوں کی تعداد برقرار رہی۔

حکومت کی جانب سے مالی سال 2021-22 کی اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سابقہ مالی سال کی طرح رواں مالی سال کے دوران بھی گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور ملک بھر میں یہ تعداد بڑھ کر 57 لاکھ ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ کی سطح پر برقرار ہے اسی طرح اونٹوں کی تعداد بھی 11 لاکھ کی سطح پر قائم ہے۔

دریں اثنا رواں مالی سال کے دوران ملک بھر میں دودھ کی پیداوار 6 کروڑ 36 لاکھ 84 ہزار ٹن سے بڑھ کر چھ کروڑ 57 لاکھ 45 ہزار ہوگئی اسی طرح انڈوں کی پیداوار بڑھ کر 22 ارب 51 کروڑ 20 لاکھ رہی۔