سرکاری ملازمین کیلیے بڑی خوشخبری، تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

 
0
138

اسلام آباد 10 جون 2022 (ٹی این ایس): وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کے لیے بجٹ کی منظوری دے دی جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ تجاویز پیش کی گئیں۔حکومت نے بجٹ تجاویز منظور کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ اس کے ساتھ ہی کابینہ نے سرکاری ملازمین کا ایڈہاک الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد تک اضافے کا اعلان کیا تھا لیکن کابینہ نے اب پندرہ فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔