اسلام آباد 10 جون 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمارے دوست عامر لیاقت کی وفات پر اظہار افسوس کرتا ہوں ،اللہ پاک عامر لیاقت کو جنت الفردوس میں جگہ دے ۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نےنیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا،ہماری قیادت پر انسداد دہشتگردی کے مقدمات بنائے گئے ،یہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے ،یاسمین راشد جیسی خاتون پر دہشتگردی کے مقدمات بنانا شدید زیادتی ہے،پولیس سے ریڈ زون کے داخلے پر رپورٹ مانگی گئی ۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ ریڈ زون اتنی مقدس مقام میں ہے،جہاں عام شخص کے داخلے پر پابندی ہے،رانا ثناء اللہ پر مقدمے کے اندراج کو لاہور ہائیکورٹ نے معطل کردیا ،اگر عدالت اس طرز پر کام کرے گی تو ایک سو بیس نمبر پر ہیں ،نجانے مزید کتنا نیچے جانا چاہتے ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز نے ایکس سروس میں جو الفاظ استعمال کیے وہ قابل مذمت ہیں ،مریم نواز کو زبان قابو میں رکھنی چاہیے ،مریم نواز کے کہنے پر دو ایم این ایز نے استعفی نہیں دیا ،عمران خان کے ایک حکم پر 131 ارکان اسمبلی نے استعفی دیدیا ،اسپیکر کی تمام کوشش کے باوجود کسی رکن اسمبلی نے پارٹی لائن کراس نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ ، انگلینڈ ، روس اور چین سے بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں ،موجودہ حکومت نے وزارت خارجہ کے ذریعے انگلینڈ میں مہمان خصوصی کی درخواست کی ،مفتاح اسماعیل نے اپنے مفتے کے چکر میں مہنگائی کا طوفان آگیا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کی حکومت سٹیبل ہونے لگتی ہے تو حکومت تبدیل ہوجاتی ہے ،بجلی ، تیل کی قیمت بڑھانے جا رہے ہیں ،مزید ٹیکسز لگائے جائیں گے ،ساٹھ دنوں میں انہوں نے پاکستان کا معاشی ، سماجی اور اخلاقی معاملات کا جنازہ نکال دیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت انکو سادگی کا اپنانا چاہیے ،آج تمام اعشارئیے منفی ہیں ،چودہ اضلاع میں خان صاحب خود جائیں گے ،ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم عمران خان خود لیڈ کریں گے ،پنجاب کی حکومت اس بجٹ میں ختم ہوجائے گی ،پنجاب کے پاس نمبر نہیں ہیں۔













