حکومت پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کے لیے بڑا اعلان

 
0
125

اسلام آباد 10 جون 2022 (ٹی این ایس): حکومت نے پسماندہ افغان شہریوں کے تیسرے ممالک کیلئے افغانستان سےانخلاء کے تیسرے مرحلے کی منظوری دے دی۔ وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ نے تیسرے مرحلے کی منظوری دی ہے۔

وزارت داخلہ نے افغانستان سے پسماندہ افغان شہریوں کے انخلاء کے محفوظ راستےکےتیسرے مرحلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظور شدہ فیصلے کے تحت پسماندہ افغان شہریوں کو پاکستان کیلئے ویزہ آن آرائیول کی سہولت دیدی گئی ۔یہ سہولت صرف ان پسماندہ افغان شہریوں کو میسرہوگی جوپاکستان کے راستے دیگرممالک جانے کے اہل ہونگے۔اس سہولت کا اطلاق ان افغان شہریوں پر ہوگا جن کو کسی تیسرے ملک نے اسپانسرکیا ہو۔اس پالیسی کا اطلاق 60 دن کیلئے ہوگا۔یہ پالیسی 8 جون سے 8 اگست تک نافذالعمل رہے گی۔