ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 4 دہشت گرد ہلاک

 
0
151

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشتگردوں کی موجودگی پر اطلاعات پر آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
لاشوں کو شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔