شہزاد اکبر نے وزیر داخلہ کا ملک ریا ض سے ساز باز کا الزام مسترد کر دیا

 
0
106

اسلام آباد 14 جون 2022 (ٹی این ایس): سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ لندن میں ملک فیملی کا پیسہ ملک کالوٹا ہوا تھا تو اس جاہل سے پوچھنا تھا کہ ملک فیملی نے اس پیسے سے ہائیڈ پارک نامی جائداد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز سے خریدی تھی اور رقم کی ادائیگی حسن نواز کو ہوئی لہذا وہ پیسے تو آج بھی حسن نواز کے پاس ہیں ،اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اسکا مطلب یہ ہوا کہ ملک کے جاہل وزیر داخلہ نے اعتراف کر لیا کہ حسن نواز نے غیر قانونی پیسہ وصول کیا؟ تو اب ابن جہل یہ بتلا دیں اسکی واپسی کب کروا رہے ہیں؟ ویسے یہ نواز شریف کے وہ دوست ہیں جن کے بارے بڑے کہتے ہیں کہ ان سے دشمن بہتر !رانا ثنا الللہ میرے پاس ساری لسٹ موجود ہے کہ آپکے مالکان یعنی شریف خاندان نے ملک فیملی کو بلیک میل کرکے بشمول ہائیڈ پارک کون کون سی جائدادیں بھیچیں-کہیں گے تو پوری لسٹ پیش کر دوں گا