اسلام آباد(ٹی این ایس) اسد عمر پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی،سیاست کو خیرباد کہہ دیا

 
0
67

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پی ٹی آئی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں اسد عمر نے کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد، میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ میں پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکرا کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے رہا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا۔ خاص طور پر میں این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا۔ جس حلقے اور میں نے اس حلقہ کی خدمت کرنے کی بھر پور کوشش کی۔ اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے