این اے120 میں ن لیگ کو عبرتناک شکست دیں گے، شاہ محمود قریشی

 
0
353

ملتان  اگست 5 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر نوازشریف کو نااہل کرکے سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے،جس سے ملک کی بنیادیں کمزور کرنے والوں کی سازش ناکام ہوئیں،احتسابی عمل مضبوط اور جمہوریت کو تقویت پہنچی جس کے باعث انہوں نے سکھ کا سانس لیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی کی نشست این اے120 میں ن لیگ کو عبرتناک شکست دے گی جبکہ (ن) لیگی قیادت پر واضح کیا ہے کہ وہ قومی اداروں پر تنقید سے گریزکریں ورنہ ملکی تباہی کی ذمہ دار وہ خود ہوگی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتے کو  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ نوازشریف کے خلاف آنے کے بعد اب وہ ملک کے 2معتبر اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جو انتہائی غیرمناسب اور غیرسنجیدہ رویہ ہے کیوں کہ جوان جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکمرانوں کی ترجیحات غلط ہیں وہ مسائل کی بجائے دوسری چیزوں میں پڑ جاتے ہیں اور یہے وجہ ہے کہ لاہور  میں ہزاروں لوگ گندہ پانی استعمال کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔