موجودہ حکومت خارجہ اقتصادی اور سلامتی کے شعبوں میں گزشتہ حکومت کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں لائے گی، مریم اورنگزیب

 
0
354

اسلام آباد اگست 5(ٹی این ایس) اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ موجودہ حکومت خارجہ اقتصادی اور سلامتی کے شعبوں میں گزشتہ حکومت کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں لائے گی۔نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ترقی، سیکیورٹی، علاقائی امن اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری نئی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

توانائی کے منصوبوں کے بارے میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ملک سے دوہزاراٹھارہ تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے بارے میں نوازشریف کاوعدہ پورا کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کریں گے۔