پاکستانی ڈکٹیٹر قوم کو مکے دکھاتے اور اغیار کے تلوے چاٹتے ہیں، خواجہ سعد رفیق

 
0
628

لاہور اگست 5(ٹی این ایس)  وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈکٹیٹر قوم کو مکے دکھاتے اور اغیار کے تلوے چاٹتے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پرویز مشرف آئین شکن اورعوام دشمن تھے، ان کی آمرانہ پالیسیوں نے پاکستان کی بنیادیں ہلا ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر جعلی ترقی اور مصنوعی تبدیلی لاتے ہیں، اپنے ناجائز اقتدار کو دوام دینے کیلئے قومی خود مختاری پر سمجھوتے کرتے ہیں، آج ڈکٹیٹر تاریخ کے کوڑا دان کی نذرہ وگئے اور اب ان کی قبر پررونے والا کوئی نہیں جب کہ منتخب حکمرانوں کی کارکردگی ان کی خامیوں پرحاوی رہی اوروہ یاد رکھےگئے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈکٹیٹر قوم کو مُکے دکھاتے اور اغیار کے تلوے چاٹتے ہیں، مشرف بچا کرنکال دیئے گئے مگرتاریخ کی عدالت میں غاصب اورقومی مجرم کے لقب سے نہیں بچ سکتے۔