پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل طلب

 
0
75

اسلام آباد 20 جون 2022 (ٹی این ایس): پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل بروز منگل طلب کر لیا گیا۔ اجلاس کیلئے قومی اسمبلی ہال مختص کرنیکی تحریک منظور کر لی گئی جو وزیرپارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے پیش کی تھی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر پیپلزپارٹی کے اعتراض پر ہو رہا ہے اجلاس میں کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پربریفنگ دی جائیگی۔ٹی ٹی پی سے ہونے والے مذاکرات پر حکومتی اتحاد میں شامل پیپلزپارٹی نے پراسراریت اور پیش رفت سے آگاہ نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔اس متعلق وزیراعظم شہبازشریف پر نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اور اے پی سی بلانیکا دبا بڑھ گیا ہے۔ حکومتی اتحادی طالبان سے مذاکرات پر بریفنگ کیخواہاں ہیں۔واضح رہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے پسِ پردہ مذاکرات کا عمل جاری ہے جسے مخفی رکھنے پر اتحادی جماعتیں مضطرب ہیں۔اس حوالے سے حکومت نے واضح کیا ہے کہ مذکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں جس کے مثبت نتائج نکلیں گے اور سیز فائر کی صورت میں دہشتگردی میں کمی آئے گی۔