سابق صدر آصف زرداری کی والدہ انتقال کرگئیں

 
0
155

کراچی 22 جون 2022 (ٹی این ایس): سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی والدہ اور حاکم علی زرداری مرحوم کی دوسری اہلیہ زریں آرا بخاری انتقال کرگئیں۔ بلاول کا دورہ لاہور دادی کی علالت کے باعث منسوخ، کراچی روانہ ہوگئے فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ہفتوں سے علیل زریں آرا بخاری مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنی دادی زرین آرا کی علالت کے باعث کراچی روانہ ہوئے تھے اور انہوں نے دادی کی علالت کے باعث لاہور کا دورہ منسوخ کیا تھا۔