چیچہ وطنی،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے الزام میں دولہاسمیت گیارہ افرادکیخلاف مقدمہ درج

 
0
407

چیچہ وطنی جولائی20(ٹی این ایس ) پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور فحش گانے بجانے اور ہلڑ بازی کرنے والے دلہا سمیت 11افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے نو افراد کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق نواحی گاؤں 22/11-Lکے رہائشی محمد وسیم کی شادی کے موقع پر اس کے عزیز واقارب نے ہوائی فائرنگ کی، فحش گانے بجائے اور ہلڑ بازی کی جس پر پولیس تھانہ صدرنے اطلاع ملنے پر پنجاب ساؤنڈ سسٹم آرڈیننس اور پنجاب شادی آرڈیننس کے تحت کارروائی کر تے ہوئے چھاپہ مارا اور 9افراد محمد نواز،محمد نوید، مجاہد،محمد کمیر، عبدالعزیز ، محمد شہباز، محمد شاہد، محمد ناصر اور محمد سلیم کو گرفتار کرلیاجبکہ دلہا وسیم اور صبیح الحسن فرار ہو گئے