کوئٹہ، نواں کلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

 
0
485

کوئٹہ جولائی20 (ٹی این ایس)کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں واقع زرغون آباد ٹیچرز کالونی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خان محمد اور فضل محمد موقع پر جاں بحق ہوگئے پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو سول ہسپتال منقل کردیا متقولین کے ورثاء نے لاشوں کو کمشنرآفس کے سامنے رکھ احتجاجی مظاہر ہ کیا تاہم انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی