ایم این اے و صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی نے لاہور میں TDCP کے ہیڈ آفس میں محکمہ سیاحت سے مری، کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کو ملانے والی ٹورازم ہائی وے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لیتے ہوئے

 
0
888

لاہور 03 جولائی 2020 (ٹن این ایس): ایم این اے و صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی نے لاہور میں TDCP کے ہیڈ آفس میں محکمہ سیاحت سے مری، کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کو ملانے والی ٹورازم ہائی وے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔

میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سیاحت آصف محمود و دیگر محکمے کے افسران موجود تھے۔ اس دوران منصوبے کے مخلتف خدوخال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ورلڈ بنک کی فنڈنگ سے مری کے سیاحتی مقام کی توسیع اور اسکو نڑھ پنج پیر تک ملانے کے منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم کے ویژن اور سوچ سے بھی محکمہ کو مطلع کیا اور وزیراعظم کی طرف سے یہ پیغام دیا کہ منصوبے کے حوالے سے اگر کوئی بھی رکاوٹ آتی ہے تو وفاقی حکومت بھرپور مدد کرے گی۔

اس موقع پر صداقت علی عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا یہ مشن ہے کہ حکومت پاکستان کی جو پالیسیز زراعت اور صنعت کیلئے ہیں اسی طرح کی اہمیت سیاحتی انڈسٹری کو دلوانا میرے مقاصد میں شامل ہے۔

مزید ٹورازم ہائی وے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ انشاءاللہ یہ منصوبہ کوہسار کی تقدیر بدلے گا اور نہ صرف مری بلکہ کوٹلی ستیاں اور نڑھ پنج پیر جیسے خوبصورت سیاحتی مقامات دیکھنے کا موقع ملے گا۔ سیاحوں کیلئے بنائی جانے والی ٹورازم ہائی وے سیاحوں کیلئے مددگار ثابت ہوگی جس میں بغیر ٹریفک میں پھنسے سیاح مری، کوٹلی ستیاں سے ہوتے ہوئے نڑھ کی خوبصورت وادیوں کے نظارے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے باآسانی اپنے گھر واپس روانہ ہوجائیں گے۔