تنگوانی مختلف روڈ حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا

 
0
454

تنگوانی 03 جولائی 2020 (ٹن این ایس): تفصیلات کے مطابق کرم پور کے قریب انڈس ہائی وے مچھی بنڈو کے مقام پر تیز رفتار چبگچی رکشہ الٹ گیا جس کے وجہ سے رکشے میں سوار تین خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ۔ غوث پور شہر کے عیدگاہ محلہ کے رہائشی میرانی قبائل سے تعلق رکھنے والے شکارپور سے اپنے رشتے داروں سے ملنے اور شادی میں شرکت کے بعد چنگچی رکشہ میں سوار ہو کر واپس اپنے گاؤں آرہے تھے کہ مچھی بنڈو کے مقام پر چنگچی رکشا تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا جس کی وجہ سے تین خواتین مسمات عزت خاتون مائی جیجل ۔ مائی حسینیہ سمیت صدام حسین ۔ حاجی اور رمضان احمد میرانی سخت زخمی ہوگئے جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو پولیس موبائل میں سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا ۔ جہاں پر زخمیوں کا طبی علاج کیا گیا ۔ زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں لاڑکانہ اسپتال میں فروخت کر دیا گیا ۔ جبکہ اور واقعے میں کرم پور کے قریب تنگوانی لنک روڈ نار مائینز کے مقام پر دو تیز رفتار موٹر سائیکل آمنے سامنے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتایا جا رہا ہے ۔ ایک خاتون زادی خاتوں سرورالدین شاہنواز نندوانی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جن کو ورثاء نے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر زخمیوں میں سرور نندوانی کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ایمولنس کے ذریعے لاڑکانہ سول اسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے واقعے کا این سی درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ۔