راولپنڈی 03 جولائی 2020 (ٹن این ایس): تھانہ پیر ودہائی میں تعینات عبدالغفور اے ایس آئی کی ایمان داری اور فرض شناسی کی اعلٰی مثال اورنگزیب نامی شخص دوران سفر ہارٹ اٹیک کی وجہ جاں بحق ہوا، پولیس نے ڈیڈ باڈی کو قانونی کارروائی کیلئے تحویل میں لیا، پولیس ذرائع کے مطابق مرحوم اورنگزیب کی جیب سے 70 ہزار روپے اور دیگر ضروری کاغذات برآمد ہوئے، عبدالغفوراے ایس آئی نے مرحوم کے لاہور میں مقیم لواحقین کواطلاع دی اور انہیں راولپنڈی بلایا، مرحوم کی جیب سے نکلنے والی رقم 70ہزار روپے،ضروری کاغذات اور ڈیڈ باڈی صابر ایس آئی نے مرحوم کے بھائی غلام شبیر کے حوالے کی، مرحوم کے لواحقین کی طرف سے راولپنڈی پولیس کا شکریہ اور اے ایس آئی کی ایمانداری کی تعریف، ایس پی راول ڈویژن کی طرف سے عبدالغفور اے ایس آئی کو فرض شناسی اور ایمانداری پر شاباش۔ اے ایس آئی کی فرض شناسی اور ایمان داری محکمہ کے افسران اور جوانوں کے لیے قابل تقلید ہے۔ ایس پی راول رائے مظہر اقبال