چیچہ وطنی، معمر شخص گرمی کی شدت سے جاں بحق ہو گیا

 
0
484

چیچہ وطنی جولائی20(ٹی این ایس ) معمر شخص گرمی کی شدت سے جاں بحق ہو گیا۔ نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ میاں چنوں کے نواحی گاؤں 78/15-Lکا رہائشی 65سالہ طالب حسین کسی کام سے چیچہ وطنی آیا جہاں وہ گرمی کی شدت سے بے حال ہو کرجی ٹی روڈپر ایدھی سنٹر کے قریب نہر کنارے چارپائی پر لیٹ گیا اور وہیں دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی