عالمی منڈ ی میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

 
0
113

اسلام آباد 23 جون 2022 (ٹی این ایس): عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
جمعرات کو خام تیل کی فی بیرل قدر 2.99 ڈالر کم ہوکر 103.20 ڈالر پر آگئی۔
عالمی منڈی میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 3 فیصد کمی کے بعد 106 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
اس کے علاوہ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2.77 ڈالر کم ہوکر 108 ڈالر 97 سینٹس فی بیرل پر آگئی۔