امپورٹڈڈ حکومت کے خلاف احتجاجی جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں،اسد عمر

 
0
158

اسلام آباد 30 جون 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد-پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ 2 جولائی کو امپورٹڈ حکومت کی جانب سے مہنگائی اور ظلم و زیادتی کے خلاف بڑے احتجاجی جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کی عوام احتجاجی جلسے میں شریک ہوں ،،راولپنڈی اسلام آباد کے تمام لوگوں کو 2 جولائی ہفتے کی شام پریڈ گرانڈ پر آئیں، عمران خان کے ساتھ مل کر پیغام دیں کہ پاکستان وہ ملک نہیں رہا کہ بند کمرے میں سازش کر کے حکومتیں بدلی جائیں، سازش کے بعد عوام پر مہنگائی کا وہ طوفان مسلط کیا گیا جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی، عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب کی طرف دھکیل دیا گیا اور کوئی ریلیف کی بات نہیں ہو رہی، چوروں کو ریلیف دیا جارہا ہے اور عوام کو تکلیف پہنچائی جا رہی ہے، پاکستان کا معاشی نظام تباہ کر کے امپورٹڈ حکومت نے اپنے 1100 ارب روپے کے چوری کے کیس معاف کروا لئے ہیں، سب لوگ جو اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا چاہتے ہیں وہ پریڈ گرانڈ میں عمران خان کا ساتھ دیں ۔