مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

 
0
282

اسلام آباد 03 جولائی 2022 (ٹی این ایس): پی ڈی ایم اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا چیک اپ کیا گیا۔

ذرائع جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسپتال میں چند دن قیام کریں گے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اتفاق اسپتال میں مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی ہے۔

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے اسپتال انتظامیہ کو علاج کی بہترین سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔