رات 9 بجے بازار اور مارکیٹیں بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان

 
0
123

اسلام آباد 03 جولائی 2022 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے رات 9 بجے بازار اور مارکیٹیں بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عید کی چاند رات تک عوام اور تاجر برادری کے لئے بازار اور مارکیٹیں رات دیر تک کھولنے کی اجازت دے دی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو 9 بجے رات بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم کر دی ہے، جس پر آج رات سے ہی اطلاق ہوگا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ’چاند رات تک مارکیٹوں اور بازاروں کے لئے رات 9 بجے بند کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے تاکہ کاروبار اور عوام کی خریداری میں آسانیاں پیدا ہوں سکیں۔