تھریسامے کا عمران خان کو فون، نئی حکومت سے مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی

 
0
374

اسلام آباد ، اگست  18(ٹی این ایس): برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے نومنتخب وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی  نئی حکومت سے مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعظم عمران خان کو برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ٹیلی فون کیا ہے، تھریسامے نے وزیراعظم منتخب ہونے پر عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ تعلقات میں مزید بہتری لانے کیلئے تیار ہیں، پاکستان کے ساتھ اشتراک عمل کی نئی راہیں کھول کر پاکستان کی نئی حکومت کی مکمل معاونت کریں گے۔

تھریسامے کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار پر وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ ترقی پذیرممالک کیلئے ایک سنگین مسئلہ ہے، انسداد منی لانڈرنگ کیلئے برطانیہ کے ساتھ اشتراک کے خواہاں ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم نے نومنتخب وزیر اعظم کےخیالات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے انسداد منی لانڈرنگ کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کرمشترکہ اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیا۔