34ڈی آئی جیز کے عہدوں میں تنزلی کرکے دوبارہ ایس ایس پی بنادیاگیا

 
0
607

اسلام آباد ،اپریل 12 (ٹی این ایس): اسٹیبلیمشنٹ ڈویژن اسلام آباد نے حال ہی میں ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی پانے والے 34ڈی آئی جیز کے عہدوں میں تنزلی کرکے ایس ایس پی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

یاد رہے کہ  پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے  شکایت کی تھی کہ وزیر اعظم پاکستان نے قوائد و ضوابط سے ہٹ کر جونیئر اور من پسند افسران کو ترقیاں دی ہیں۔

ڈی آئی جی سے دوبارہ ایس ایس پی بننے والے پولیس افسران میں شارق جمال ، سہیل اختر سکھیرا، بابر بخت قریشی، رانا شہزاداکبر ، میروائس نیاز، جاوید اکبر ریاض ، محمد کریم خان ،منیر مسعود، اشفاق احمد خان ، جاوید شہناورجسکانی ، شیر اکبر ، ڈاکٹر انعام وحید، چودھری عبدالرب، سجاد حسن خان منج ، نعیم احمد شیخ،منیر احمد ضیائ رائو ، کیپٹن (ر)عاصم خان ، جاوید علی مہر ، محمد وقاص نذیر ، بابر سرفراز الپا، سرفراز احمد فلکی ، افضل محمود بٹ،اعجاز احمد ، شوکت عباس، محمد یوسف ملک ، فیصل علی راجا ، لیفٹنٹ (ر)نصیر احمد ستی، شاہد جاوید ،محبوب اسلم ، محمد سلیم ، احمد یار چوہان ، آغا محمد یوسف، لیفٹنٹ (ر)محمد احمد کمال اور فصیح الدین شامل ہیں ۔

ڈی آئی جی سے ایس ایس پی کے عہدے پر تنرلی پانے والے افسران پاکستان کے مختلف اضلاع اور وفاقی محکموں میں ڈی آئی جی کی سیٹوں پر کام کر رہے تھے ۔