سربراہ پاک فضائیہ کی بحرین ائیر شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت

 
0
88

سربراہ پاک فضائیہ نے بحرین ائیر شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر شو میں مختلف ممالک کے وفود اور اعلی فوجی حکام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔تقریب میں دیگر طیاروں اور دفاعی آلات کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر تیار کردہ جے ایف-17 لڑاکا طیارہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے ائیر شو میں پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ ایئر شو میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی شرکت قوم کے لیے باعث فخر ہے،سربراہ پاک فضائیہ نے میگا ایونٹ میں عمدہ شو پیش کرنے پر پاک فضائیہ کی ٹیم کی تعریف کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ کا مختلف سٹالز کا دورہ اور کئی اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی ،پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے جنگی طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں اور جدید ترین ہتھیاروں کے متعلق حاضرین کو معلومات فراہم کیں۔
حاضرین فخر پاکستان جے ایف-17 تھنڈر طیارے کو اپنے درمیان دیکھ کر پرجوش ہوئے ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے تیار کردہ جے ایف-17 طیارے نے ایروبیٹکس کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔ بحرین کی فضاں میں پاکستانی طیارے کی گھن گرج کے ساتھ ساتھ ہجوم کا جوش و خروش قابلِ دید رہا۔ جے ایف۔17 طیارے کی لینڈنگ کے بعد حاضرین کا پرجوش انداز میں تالیوں سے اسکا استقبال۔ ایئر شو میں جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی شرکت پاک فضائیہ کے لیئے اپنی جدید صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا ایک بہترین موقع ہے۔ بحرین انٹرنیشنل ائیر شو نے ممکنہ خریداروں کو بین الاقوامی مارکیٹ میں لڑاکا طیارے کی غیر معمولی صلاحیتوں کو جانچنے کاایک بہترین موقع فراہم کیا۔