کوئٹہ جانیوالی بس کھائی میں جاگری، 19 افراد جاں بحق

 
0
126

اسلام آباد 03 جولائی 2022 (ٹی این ایس): بلوچستان کے ضلع شیرانی کے قریب مسافرکوچ کے حادثے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ضلع شیرانی کےعلاقے دانہ سرکےقریب پیش آیا جب کہ اسسٹنٹ کمشنرشیرانی کا کہنا ہےکہ حادثہ خیبرپختونخوا کی حدود میں پیش آیا۔

اسسٹنٹ کمشنرشیرانی کے مطابق کوچ راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ خیبرپختونخوا کی حدود میں کھائی میں جاگری، حادثے میں 19 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ لاشوں اور زخمیوں کو ژوب اور مغل کوٹ منتقل کیا گیا ہے۔