الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے پریذائڈنگ آفیسر اسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسرز اور پولنگ آفیسرز کی ٹریننگ کا عمل شروع

 
0
347

اسلام آباد، مئی  04 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے پریذائڈنگ آفیسر اسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسرز اور پولنگ آفیسرز کی ٹریننگ کا عمل شروع تعلیمی اداروں اور دیگر سرکاری ملازمین ٹریننگ میں شامل ہیں تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن 2018 کی آمد کے قریب آتے ہی چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان جسٹس سردار محمد رضا نے پاکستان آرٹیکل 218کے الیکشن کمیشن کے حوالے سے جس کے مطابق یہ ذمہ داری ہے کہ آزادانہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیئے انتطامات کو حتمی شکل دینے کے لئے سرکاری ملازمین کی ٹریننگ کا عمل شروع ہو چکا ہے تاکہ نہ صرف عوام بلا خوف و خطر آپنا حق راے دہی استعمال کرے بلکہ آمیدواروں اور سیاسی جماعتوں کا انتخابات کے عمل پر مکمل اعتماد ہو مذکورہ ٹریننگ میں حلف نامہ سے لیکر پولنگ اسٹیشن کے ختم ہونے تک کی تمام سرگرمیوں سے آگاہ کیا جائے گا ایکسپایئر شناختی کارڈ والے ووٹر کا ووٹ کاسٹ نہیں ہوگا  چیلنج شدہ ووٹوں کی فیس 100 روپیہ مقرر کی گئی ہے جو چیلنج کرنے والا پولنگ ایجنٹ موقعہ پر ہی ادا کرے گا پولنگ عملہ کاغذات کے ساتھ ردوبدل کریی گے تو چھ ماہ قید اور ایک لاکھ دوپے جرمانہ اور اگر اہلکار کا اثر انداز ہونا ثابت ہوا تو 2 سال قید اور ایک لاکھ دوپے جرمانہ ہوگا پولنگ ایجنٹوں کو بروقت ٹائم پر پنچنا اور بیلٹ بکسوں کے خالی اور سیل ہونے کی تسلی کرنا ہے۔