اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سےسات روزه خصوصی مہم کا آغاز، ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پکڑ کے علاوہ آگہی بھی دی جارہی ہے

 
0
616

اسلام آباد، مئی  04 (ٹی این ایس): اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں  کے خلاف سات روزه خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ مہم کے تحت

بغیر شیشوں،بغیر اشاروں،بغیر لائٹ اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے کی پکڑ کی جارہی ہے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سات روزه مہم ختم ہونے کے بعد بھی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف  بهرپور قانونی کاروائی کی جائے گی۔

مہم میں ٹریفک قوانین کے مطابق موٹر سائیکل چلانے کے متعلق بهی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

ایف ایٹ ایکسچینج چوک اور پراجیکٹ موڑ پر مستقل ساؤنڈ سسٹم نصب کیا گیا ہے جبکہ دیگر چوکوں میں بهی نصب کیے جا رہے ہیں جس کے ذریعہ موٹر سائیکل سواروں کو انتہائی بائیں لین میں چلنے کی ہدایات دی جاتی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آ گاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید  نے کہا ہے کہ مہم کا بنیادی مقصد قانون پر عمل در آمد اور شہریوں کو حادثات سے بچانا ہےکیونکہ عوام کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔