خیبر پختونخوا پولیس کی  30ہزار اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کے بعد تنخواہوں میں 4 سے 40ہزار روپے تک کااضافہ کئے جانے کا امکان

 
0
360

پشاور، مئی  04 (ٹی این ایس): خیبر پختونخوا پولیس کی  30ہزار اہلکاروں کی ممکنہ طور پر اپ گریڈیشن کے بعد تنخواہوں میں 4ہزار سے 40ہزار روپے تک کااضافہ کردیا جائے گا

خیبر پختونخوا پولیس کی اپ گریڈیشن سابق آئی جی کی سفارشات کی روشنی میں کی جا رہی ہیں اپ گریڈیشن کی منظوری صوبائی حکومت کی جانب سے دی گئی ہے تاہم ممکنہ طور پراس کا اعلان آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں کردیا جائے گادہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کانسٹیبل ، ہیڈ کانسٹیبل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر اہم ترین کردار اداکر رہےہیں ۔ اور سینکڑوں اہلکاروں نے اب تک جام شہادت بھی نوش کی ہے ۔ خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں کی تنخواہیں اسلام آباد پولیس اور پنجاب پولیس کے برابر کردی جا ئیگی ۔ خیبر پختونخوا میں اپ گریڈیشن کے بعد کانسٹیبل کی تنخواہ 30ہزارسے مجموعی طور پر45ہزار روپے تک ، ہیڈ کانسٹیبل کی تنخواہ 43ہزار سے اضافہ کے بعد 58زار روپے تک جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی تنخواہ جو کہ 45ہزار سے 48ہزار کے درمیا ن میں ہیں میں اپگریڈیشن کے بعد مجموعی طور پر اضافہ 65ہزار سے 68ہزار روپے تک کردیا جائے گا دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں اہم کردار ادا کرنے پر صوبائی حکومت خیبر پختونخوا پولیس کی اپ گریڈیشن عمل میں لا رہی ہے ۔ خیبر پختونخوا پولیس کی  30ہزار اہلکاروں کی ممکنہ طور پر اپ گریڈیشن کے بعد تنخواہوں میں 4ہزار سے 40ہزار روپے تک کااضافہ کردیا جائے گا خیبر پختونخوا پولیس کی اپگریڈیشن سابق آئی جی کی سفارشات کی روشنی میں کی جا رہی ہیں اپ گریڈیشن کی منظوری صوبائی حکومتکی جانب سے دی گئی ہے تاہم ممکنہ طور پراس کا اعلان آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں کردیا جائے گا دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کانسٹیبل ، ہیڈ کانسٹیبل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر اہم ترین کردار اداکر رہےہیں ۔ اور سینکڑوں اہلکاروں نے اب تک جام شہادت بھی نوش کی ہے ۔