دینہ کے نجی ہسپتال کے باتھ روم سے ہسپتال کے خاکروب کی لاش بر آمد، مالک ہسپتال روپوش ہوگئے

 
0
410

دینہ، مئی  04 (ٹی این ایس):  دینہ کے نجی ہسپتال ( ظفر ہسپتال ) کے باتھ روم سے ہسپتال کے خاکروب کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔مردے کی شناخت شمعون کے کے بطور ہوئی ہے

لاش ہسپتال کی بالائی منزل والے باتھ روم سے برآمد ہوئی جو بتایا جاتا ہے کی تین سے چار دن تک پڑی رہی ہے ۔ایدھی کے ذریعے لاش کو سرکاری ہسپتال پولیس کی نگرانی میں منتقل کیا گیا خاکروب کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں تاہم ہسپتال کے مالک ڈاکٹر ظفر مغل روپوش ہوگئے ہیں ۔ تغفن اور بدبو کے باوجود ہسپتال میں کام جاری رکھا گیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔