پی ایس ایل جاری رہے گی، ایونٹ کو کوئی خطرہ نہیں ہے: نجم سیٹھی

 
0
143

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کو کوئی خطرہ نہیں، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی))نے کہا ہے کہ وہ صرف اسٹیٹ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو ٹارگٹ کریگی۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل جاری رہے گی، پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی نے کہا ہے کہ وہ صرف اسٹیٹ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو ٹارگٹ کریگی، ان کہنا ہے کہ معاہدوں کو توڑا گیا ہے اس لیے ٹارگٹ کریں گے۔
دوسری جانب کراچی میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اجلاس ہوا جس میں اتفاق کیا گیا کہ واقعے کا براہ راست پاکستان سپرلیگ سیکوئی تعلق نہیں۔
فرنچائز مالکان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج میچ بھی کراچی میں کھیلا جائیگا