ملک بھر میں شب معراج آج منائی جائے گی

 
0
126

ملک بھر میں شب معراج آج شب ِہفتہ 18 فروری کو انتہائی عقیدت اور احترام سے منائی جائے گی، اس موقع پر خصوصی محافل میں واقعہ معراج کی فضیلت بیان کی جائے گی۔
27رجب کی شب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، جب حضرت جبرائیل براق لے کر نبی آخرالزماں کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسولۖ ، آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے، حضواکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم براق پر سوار ہوئے۔
اس مقدس سفر کے دوران آپۖ مکہ سے مسجد اقصی گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی۔ پھر آپ کو آسمانوں میں اللہ تعالی سے ملاقات کرانے کے لئے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمۖ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی۔ آپۖ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی کرائی گئی، اسی سفر میں نماز بھی فرض ہوئی ۔
شب معراج کے موقع پر ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے،آج رات مساجد میں خصوصی محافل اور عبادات کااہتمام کیا جاتا ہے، لوگ نوافل ادا کرتے ہیں اور دعائیں مانگتے ہیں، علمائے کرام واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈالتے ہیں