سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی نائب تحصیلدار چکوال نجف حمید کو معطل کر دیا گیا۔کمشنر آفس راولپنڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں نجف حمید کو چارج فوری طور پر چھوڑ کر کمشنر آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق نائب تحصیلدار نجف حمید کو مس کنڈکٹ اور عوامی مفادات کے پیش نظر معطل کیا گیا۔سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نائب تحصیلدار چکوال نجف حمید معطل
نجف حمید کے علاوہ معطل کیے جانے والوں میں 4 گرد اور 8 پٹواری بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ نجف حمید سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی ہیں