پشاور اگست 3(ٹی این ایس): اے پی ایس شہدا معاوضہ کیس کافیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کوشہداکے اہلخانہ کومعاوضہ دینے کاحکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اے پی ایس شہدا معاوضہ کیس کے فیصلہ میں پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ شہداکے اہل خانہ کو سانحہ کوئٹہ متاثرین کے برابرمعاوضہ دیاجائے،ثابت ہوتا ہے صوبائی حکومت نے امتیازی سلوک برتا،شہدا کے اہلخانہ کو جلد معاوضہ یقینی بنایاجائے۔یاد رہے کہ معاوضہ کے حصول کے لئے اے پی ایس شہداکے اہلخانہ نے درخواست دائر کی تھی۔