وقار مہدی مشیروزیر اعلٰی سندھ رین ایمرجنسی کے سلسلے میں بنائی گئی کمیٹی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے فوکل پرسن کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر ویسٹ کے دفتر میں اہم اجلاس

 
0
149

کراچی 03 جولائی 2022 (ٹی این ایس): وقار مہدی مشیروزیر اعلٰی سندھ رین ایمرجنسی کے سلسلے میں بنائی گئی کمیٹی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے فوکل پرسن کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر ویسٹ کے دفتر میں اہم اجلاس۔ڈسٹرکٹ ویسٹ میں بارشوں سے قبل کئے جانے والے اقدامات بالخصوص نالوں کی صفائی، چوکنگ پوائنٹس، مین شاہراہوں سمیت ڈی ایم سی کے وہ تمام علاقے جو نشیبی علاقے ہیں اس پر کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیامشیروزیر اعلٰی سندھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جہاں ماضی میں بارش کا پانی جمع ہوتا رہا ہے وہاں سے اس کے مستقل حل کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے بارشوں کا اسپیل اب ہر سال آتا ہے اور ہم ہر سال انتظامات کو یقینی بنانے کے بجائے ایسے مستقل اقدامات کو یقینی بنائیں کہ معاملات نہ ہوں کچھ علاقے نشیبی ہونے کے باعث وہاں ہنگامی بنیادوں پر پمپس اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں نالوں کی صفائی کے لئے کے ایم سی، ڈی ایم سی، کے ڈی اے اور متعلقہ ادارے مل کر مصروف عمل ہی جن جن نالوں پر تجاوزات ہیں ان کے خاتمے کے لیے ڈپٹی کمشنر فوری اقدامات کریں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ویسٹ میر غلام قادر تالپور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ا جاوید شر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اا ڈسٹرکٹ ویسٹ، اسپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر سندھ علی احمد جان، ایڈ منسٹریٹر ضلع غربی شبیہ الحسن،میونسپل آفس اسٹاف، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ومختیار کارز، واٹر بورڈ، کے ایم سی، سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ، ایجوکیشن، کے الیکٹرک، پولیس، رینجرز کے افسران نے شرکت کی