پی ٹی وی اسپورٹس کا پاکستان جونیئر لیگ کرکٹ کو سپورٹ کرنے کا عزم

 
0
149

اسلام آباد 03 جولائی 2022 (ٹی این ایس): پاکستان جونیئر لیگ کی براڈ کاسٹنگ کے حوالے سے اسلام آباد میں ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں، پی ٹی وی اسپورٹس نے پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔.پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی پہلی جونیئر لیگ کے میچز براہ راست پی ٹی وی اسپورٹس پردکھانےجائیں گےپاکستان جونیئر لیگ سرکاری ملکیتی چینل پی ٹی وی اسپورٹس نے پہلے ایونٹ کے انعقاد میں اپنا حصہ ڈال دیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان جونیئر لیگ کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کو فرنچائز کی بنیاد پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

سرکاری ٹی وی کی کوریج اور لیگ سے بالآخر پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہوگا اور قومی ٹیم کو نیا ٹیلنٹ ملے گا۔ اکتوبر میں لاہور میں کھیلے جانے والے تمام میچز پی ٹی وی اسپورٹس ٹیلی ویژن پر دکھائے گا۔ایونٹ کی تیاری کے ایک حصے کے طور پر، پی ٹی وی اسپورٹس پروموشنل مہمات بھی چلائے گا جس میں موجودہ اور مستقبل کے ستارے شامل ہوں گے.ساتھ ہی ساتھ شائقین کو دل چسپ مواد بھی فراہم کریں گے تاکہ نہ صرف شرکاء کی حوصلہ افزائی ہو بلکہ پاکستان کے کٹر کرکٹ شائقین کو ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو دیکھنے کے لیے بھی شامل کیا جا سکے۔