شندور پولو فیسٹیول 2022 اختتام پذیر ہو گیا، میجر جنرل عادل یامین، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (نارتھ) نے انعامات تقسیم کیے

 
0
190

اسلام آباد 03 جولائی 2022 (ٹی این ایس): تین روزہ شندور پولو فیسٹیول 2022 آج رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ تقریب کے دوران مقامی فنکاروں نے کالاش اور چترال کے رقص پیش کیے جبکہ سکول کے بچوں نے رنگا رنگ ٹیبلو پیش کیا۔ اختتامی تقریب کی خاص بات ایس ایس جی کمانڈوز کے پیرا جمپس اور آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ ایبٹ آباد کے اہلکاروں کی طرف سے پاور گلائیڈنگ اور پیرا گلائیڈنگ کا مظاہرہ تھا۔فائنل میچ چترال اور گلگت بلتستان کی پولو ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ چترال کی ٹیم نے فائنل میچ 10-9 گول کے مارجن سے شندور پولو ٹرافی جیت لی۔

میجر جنرل عادل یامین، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (نارتھ) نے انعامات تقسیم کیے.شندور پولو فیسٹیول پولو کے میدان 12,264 فٹ کی بلندی پر منعقد ہونے والا ی دنیا میں اپنی نوعیت کا ایک میلہ ہےشندور پولو میلہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کا مشترکہ میلہ ہے جو ہر سال 7 سے 9 جولائی تک منایا جاتا ہے۔ یہ میلہ دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں منایا جاتا ہے۔ اس میلے میں چترال اور گلگت بلتستان سے پولو کے مایہ ناز کھلاڑی شرکت کرتے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ سن 1935ء میں برطانوی راج کے زیر انتظام گلگت بلتستان کے پولیٹیکل ایجنٹ میجر ای۔ ایچ کاب نے نیت قبول حیات کاکاخیل کو شندور کے مقام پر ایک اعظیم الشان پولوگراونڈ تعمیر کرنے کا حکم دیا۔ چونکہ نیت قبول حیات اس وقت اپنے علاقے کا حاکم ہوا کرتے تھے، اس لیے اپنے علاقے کے نوجوانوں کو ساتھ لیکر شندور پہنچ گئے اور بہت ہی کم عرصے میں شندور میں ایک شاندار پولوگراونڈ کی تعمیر کا کام مکمل کیا۔

اس وقت پولوگراونڈ کو مس جنالی کا نام دیا گیا۔ مس جنالی کھوار زبان کے الفاظ کا مرکب ہے، جس کے معنی ہے چاندی رات میں کھیلنے کی جگہ۔ کاب نیت قبول حیات کے اس شاندار کام سے متاثر ہو کر کسی بڑے انعام کی پیش کش کی، مگر نیت قبول حیات نے انعام ذاتی طور پر لینے سے معذورت کی۔ آپ نے انعام کو اجتماعی شکل دے کر یہ مطالبہ کیا کہ لندن سے ٹراوٹ مچھلیاں لا کر دریائے غذر میں ڈال دی جائیں۔ کاب نے فورا مطالبہ مان کر لندن سے ٹراوٹ مچھلیان منگوا لی۔ اور گولاغمولی کے قریب دریائے غذر میں ڈال دی۔ اب وہ مچھلیاں افزائش نسل کے بعد ہندارپ جھیل، کھوکش جھیل حتیٰ کہ خلتی جھیل تک پہنچ گئی ہیں۔ حیات کی اس چھوٹی سی کاوش کی وجہ سے ڈائرکٹوریٹ آف فشریز وجود میں آیا اور ہزاروں بندگان خدا کی رزق کا ذریعہ بنا۔ یوں مس جنالی چترال اور غذر کے ان مٹ رشتے کو مزید مستحکم بنانے میں پل کا کردار ادا کیا۔ آج شندور میلہ دنیا بھر کے لوگوں کو سیر و تفریح کے نئے باب کھول دیتا ہے۔

ہزاروں سیاح ہر سال دنیا بھر سے شندور کا رخ کرتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں۔عالمی سطح پر مشہور اور دنیا کی بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں دو سال کے وقفے کے بعد تین روزہ شندور پولو میلہ شروع ہوا تھاخیال رہے فیسٹول گذشتہ دو سال کرونا وباء کے باعث منسوخ کیا جاتا رہا لیکن اب 2022 میں حالات بہتر ہونے پر دوبارہ شروع کیا گیا مقامی لوگ اور ملکی و غیرملکی سیاح شدت سے انتظار کر رہے تھے۔سیکرٹری ٹورازم سپورٹس اینڈ کلچر یوتھ افیئرز اینڈ آرکیالوجی محمد طاہر نے بال پھینک کر فیسٹول کا افتتاح کیاتھا۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت یوسفزئی، آر پی اوملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال بھی موجود تھے۔فیسٹیول کے پہلے دن تین میچ کھیلے گئے، پہلا میچ لاسپور (چترال ) اور غذر کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، جس میں لاسپور نے 4 کے مقابلے میں غذر کو 15گول سے شکست دی۔دوسرا میچ گلگت ڈی اور چترا ل ڈی کے مایبن کھیلا گیا جس میں گلگت ڈی نے چترال کو ہرادیا۔ اخری میچ سب ڈویژن مستوج اور سب ڈویژن یاسین کے مابین کھیلا گیا جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سب ڈویژن مستوج نے چھ کے مقابلے میں 7 گول سے جیت لیاتھا۔