ایس پی انڈسٹریل ایریا اسلام آباد فدا حسین ستی نے شہر یو ں کے مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

 
0
78

اسلام آباد 14 نومبر 2021 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے خصوصی احکامات پر ایس پی انڈسٹریل ایریا فدا حسین ستی نے سبزی منڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر، ایس ڈی پی اوالفت عارف، ایس ایچ اوسبزی منڈی انسپکٹر محمد اشرف، تاجروں اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ایس پی انڈسٹریل ایریا نے علاقہ کے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ایس پی نے معززین علا قہ سے مخاطب ہو تے ہو ئے کہا کہ آئی جی اسلام آ باد نے شہر یو ں کو بھر پو ر تحفظ فراہم کر نے اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے ضلع بھر میں کھلی کچھریو ں کے انعقاد کے احکا ما ت جاری کیے تھے اور یہ اسی سلسلہ کی ایک کڑ ی ہے، ایس پی آئی نائن نے کہا کہ اگر کوئی پولیس والا آپ کا جائز کام نہیں کرتا،مقدمہ درج نہیں کرتا یا رشوت کا تقاضا کرتا ہے تو ہمار ے علم میں لائیں، ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی، ضلع بھر میں فری رجسٹریشن آف کرائم کی پالیسی اپنائی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ آپ لوگ اگر پولیس کی مدد کریں گے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں گے تو کوئی شک نہیں ہمارا معاشرہ جرائم پیشہ عناصر سے پاک ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر علاقے کو کرائم سے پاک کرنا ہے، الحمدللہ کرائم کی شرح میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے، تاجروں اور دیگرمعززین علاقہ نے کھلی کچہری کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔