نیب میں تبادلوں کی ہوا چل پڑی ، پانامہ کیس کی جے آئی ٹی میں شامل عرفان منگی بھی تبدیل

 
0
172

اسلام آباد 04 جولائی 2022 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو (نیب )میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے ہیں ،

ڈی جی نیب سلیم شہزاد کو ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ مرزا سلطان محمد سلیم کو ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن میں تعینات کر دیا گیاہے ، جبکہ ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ کا تبادلہ راولپنڈی میں عرفان منگی کی جگہ کر دیا گیاہے۔

ڈی جی نیب ملتان نعمان اسلم کوڈی جی بلوچستان تعینات کردیا گیا ان کی جگہ فیاض احمدقریشی کوڈی جی نیب ملتان تعینات کردیا گیا،جمیل احمدکوڈی جی ہیومن ریسورس تعینات کردیا گیا جبکہ مرزامحمدعرفان بیگ کوڈی جی آپریشن نیب ہیڈکوارٹرتعینات کردیا گیا۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔