نالہ لئی پر سیلاب کا خطرہ؛ پاک فوج کے دستے تعینات

 
0
1123

راولپنڈی 04 جولائی 2022 (ٹی این ایس): راولپنڈی میں طوفانی بارش کی وجہ سے نالہ لئی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ، نالہ لئی پر خطرے کے سائرن بجادیئے گئے۔

پانی کی سطح 15 فٹ تک پہنچ گئی ہے، پاک فوج کے دستے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے نالہ لئی پرموجود ہیں، ریسکیو 1122 کا عملہ بھی گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی پر موجود ہے۔

واسا کا عملہ متحرک ہوگیا ہے، ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہائو 12 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 9 فٹ ہے، شہر میں نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔