غریب کو مشکل حالات سےبچانا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

 
0
108

اسلام آباد 04 جولائی 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ پہلے دن سےغریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سےبچانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے، معاشی حالات بہتر ہوتے کے ساتھ ہی ہم عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔

پنجاب میں ماہانہ 100 یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کے فیصلے سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کا ماہانہ 100 یونٹس تک استعمال کرنے والےخاندانوں کے لیے بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان نہایت خوش آئند ہے۔